پاکستانی سیاسی پناہ گزین 29 سالہ محمد بوٹا ویانا کے 3 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گیا

Muhammad Bhuta

Muhammad Bhuta

ویانا (اکرم باجوہ) منہاج القران آسٹریا کے صدر حاجی ملک محمد امین اعوان نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو اطلاع دی کہ ایک پاکستانی سیاسی پناہ گزین 29 سالہ محمدبوٹا جو چیچہ وطنی ڈسٹرکٹ ساہیوال چک 3415 پاکستان کا رہنے والا تھا اور ویانا کے 3 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہسپتال میں کافی دنوں سے کینسر جیسی موزی بیماری میں زیر علاج تھا۔

آج مورخہ 18 مئی صبع دس بجے انتقال کرگیا۔میت کی تمام تر کاغذی کاروائی کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائے گا اور میت پاکستان روانہ کردی جائے گی۔

ملک امین اعوان نے مذید کہا کہ جو پاکستانی بھائی مرحوم محمد بوٹا کی میت کو پاکستان بھجوانے کے اخراجات میں مالی مددکرنا چاہتے ہوں وہ ملک امین اعوان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

069912576080