پیرس : امجد صابری کا قتل رینجرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امجد صابری کا قتل کراچی میں رینجرز کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

وطن عزیز ایک عجیب بے چارگی کا شکار ہے وزیراعظم پاکستان ملک کو بے سہارا چھوڑ کے علاج کی آڑ میں لندن میں تشریف فرما ہیں اور لندن کے ہائیڈ پارک میں چہل قدمی کر رہے ہیں اور ملک میں دہشت گرد خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔

عوام کا اب حکمرانوں پر اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے چیف جسٹس سندھ کا بیٹا اغوا کر لیا گیا ہے اور قانون بے بس نظر آرہا ہے۔