پیرس کے نواحی علاقے رووآں میں ریسٹورینٹ میں سالگرہ کی تقریب میں آگ بھڑک اٹھی

Paris Restaurant Fire

Paris Restaurant Fire

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس کے نواحی علاقے رووآں میں ریسٹورینٹ میں سالگرہ کی تقریب میں آگ بھڑک اٹھی تیرہ افراد جان بحق،چھ شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے رووآں میں ریسٹورینٹ میں سالگرہ کی تقریب میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تیرہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں ،اورچھ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

آگ ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران لگی جس نے جند لمحوں میں پورے ریسٹورینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اور سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کو منٹوں میں ماتم کدہ بنا دیا۔

فرانس کے صد ر فرنسوا ہالینڈ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔زخمیوں کو رووآں کے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔