پیرس کے شہر لابلامینل کے شمال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک رومانین نژاد فرنچ ہلاک ایک شدید زخمی

Paris Police

Paris Police

پیرس (اے کے راؤ) واقعہ کے مطابق پیرس کے شمالی مضافات لابلامینل کے شمال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک 56 سالہ رومانین نزاد فرنچ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق زخمی کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے ہے اور وہ رومانین کے ساتھ بجلی کا کام کرتا تھا۔

یہ واقعہ شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا جب کام ختم کر کے گھر آ رہے تھے تو ان پر انہیں کے گھر کے سامنے ایک کار سے فائرنگ کی گئی۔ جس میں تین سے چار افراد سوار تھے۔

اسی علاقے میں ایک ویک قبل فائرنگ ہی کے واقعہ میں ایک دوسرے شخص کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔