سعید احمد اعوان کی طر ف سے یورپ کے سب سے بڑے والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

Volleyball Tournament.

Volleyball Tournament.

پیرس (زاہد مصطفی اعوان )اعوان فیملی کے نامور سپوت ملک سعید احمد اعوان کی طر ف سے یورپ کے سب سے بڑے والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ۔پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی طر ف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق اعوان فیملی کے نامور سپوت ملک سعیداحمد اعوان کی طر ف سے یورپ کے سب سے بڑے والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے ،ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں ۔

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کل بروز جمعہ کر دیا گیا ہے ۔فخر ملکہ ملک سعید اعوان نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ یورپ اور فرانس میں مقیم تارکین وطن کے لئے انجوائے کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ہماری خواہش ہوتی ہے کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ادھر پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان نے اپنی فیملی کے نامور رہنما ملک سعید احمد اعوان کو مبار ک باد دی ہے ۔اور کہا ہے کہ ملک سعید احمد اعوان صرف فخر ملکہ ہی نہیں بلکہ فخر یورپ بھی ہیں ۔ہمیں اپنے اعوان بھائی پر فخر ہے ۔