پیرس کی معروف شخصت طارق چوھدری ایک بار پھر راولپنڈی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ھو گئے

Tariq Chaudhry Weeding

Tariq Chaudhry Weeding

پیرس (اے کے راؤ) پیرس کی معروف شخصیت روح رواں منھاج القرآن فرانس طارق چوھدری ایک بار پھر راولپنڈی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ھو گئے۔

یاد رہے پچھلے برس طارق چوھدری کی اہلیہ دو بچوں کی زمہ داری چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کر گئیں تھیں۔ انھوں نے یورپ کی چکا چوند میں کھونے کی بجائے سنت محمدی کو زندہ کرتے ہوئے خاندان اور بچوں کی رضامندی سے شادی کا فیصلہ کیا۔

بارات سیالکوٹ سے راولپنڈی روانہ ھوئی تو چک پیرانہ میں صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چوھدری نے رسپشن کا اہتمام کیا جس میں چوھدری نزیر سیال نے بھی شرکت کی۔ ان کی اہلیہ کا تعلق آرمی پبلک سکول سے ھے اور وہ ایم اے انگلش ھیں۔