منہاج ویلفئیر فرانس، معززین پیرس کے اعزاز میں “شاہنواز” میں گرینڈ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرے گی۔ بابر حسین

Babar Hussain

Babar Hussain

پیرس (اے کے راؤ سے) منہاج ویلفئیر فرانس کے صدر بابر حسین نے میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفئیر فرانس معززین پیرس کے اعزاز میں شاہنواز ریسٹورنٹ پیرس میں گرینڈ چیرٹی ڈنر کا اہتمام کرے گی۔

6 مئی جمعہ شام 8 بجے ہونے والے اس گرینڈ ڈنر میں درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کو دعوت دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں دعوت نامے ایشوء کر دیے گئے ہیں اور مخصوص افراد کو منتظمین مرکزی تنظیم کی جانب سے ٹیلی فونک اطلاع بھی کی جا رہی ہے۔

اس گرینڈ ڈنر کا مقصد اوور سیز پاکستانیوں کو منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تحت پاکستان اور پاکستان سے باہر عملی اقدامات سے روشناس کرواتے ہوئے اجتماعی شادیوں میں معاونت کی ترغیب دینا ہے۔