انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا آغاز، سفیر پاکستان نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا، اس موقع پر لی گئی تصویری جھلکیاں

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پیرس میں دریائے سین کے کنارے بین الاقوامی کھانوں کا تین روزہ میلہ شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان، سعودی عرب، کوریا، ازبکستان، سینیگال اور دیگر ممالک کے سفراء نے بھرپور شرکت کی۔ انٹرنیشنل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد فرانسیسی وزارت,اقتصادیات اور صنعت کی طرف سے کیا گیا۔ سفارتخانہ پاکستان فرانس کے تعاون سے پاکستانی کھانوں کے اسٹال اور روائتی موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔ فرانسیسی اور دیگر ممالک کے لوگوں نے لاہور ریسٹورنٹ اور ذائقہ ریسٹورنٹ کے لذیذ کھانوں کی بہت تعریف کی۔ پیرس کے مشہور گلوکار ریاض جاوید اور سہیل نے صوفی قوالیوں سے سماں باندھ دیا۔ سفیر پاکستان کو سعودی تاجر نے سعودی کھجوروں کا تخفہ دیا اور کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں پاکستان کی دوستی پر فخر ہے۔ پیرس کی مئر مادام این ہڈالگو کی نائب اور وزیر اقتصادیات کی ترجمان نے تمام سفراء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ فوڈ فیسٹیول کے انعقاد سے مختلف ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے کلچر ، زراعت اور طرز زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ سفیر پاکستان اور کوریا کے سفیر نے پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی کھانوں کی بے حد تعریف کی۔

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris

Food Festival Paris