پیرس ادبی فورم کی طرف سے دوسرا عالمی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس ادبی فورم کی طرف سے دوسرا عالمی مشاعرہ ۔پاک پریس کلب فرانس کی طر ف سے پیرس ادبی فورم کو مبارک باد تفصیل کے مطابق پیرس ادبی فورم کی طر ف سے گزشتہ روز نواحی موضع ویلیئر لا بل میں عالمی مشاعرہ کا اہتما م کیا گیا جس میں درجنوں باذوق خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

دنیا بھر سے آئے ہوئے شعراءکرام نے اپنے اپنے شعری مجموعہ سے حاضرین کو لطف اندوز کیا ۔پیرس ادبی فورم کی سرپرست ثمن شاہ اور ایاز محمود ایاز نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے اور آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تمام تر رکاوٹوں کے باوجود پیرس میں عالمی مشاعرہ کروانے میں تمام ٹیم نے اہم رول ادا کیا ۔جس پر پاک پریس کے تمام عہدیداران پیرس ادبی فورم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔صدر پاک پریس کلب فرانس زاہد مصطفی اعوان نے کہا کہ پیرس ادبی فورم فرانس میں اردو ادب کے فروغکے لئے دن رات کوشاں ہیں ہمارا ہمیشہ کی طرح پیرس ادبی فورم کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔

انھوں نے کہا جیلس مخالفین کو منہ کی کھانی پڑتی ہے ۔پیرس ادبی فورم نے قلیل عرصہ میں اپنا لوہا منوایا ہے۔