پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پاکستان کے معروف شاعر بقا بلوچ کے اعزاز میں ادبی نشست کا انعقاد

Paris Adabee Forum

Paris Adabee Forum

ّّّپیرس (ادبی فورم) پیرس ادبی فورم کے زیر اہتمام پاکستان ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر جناب بقا بلوچ صاحب کے اعزاز میں ایک اعزازی نشست کا انعقاد کیا گیاتقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا نظامت کے فرائض پیرس ادبی فورم کی صدر شاعرہ سمن شاہ نے بخوبی انجام دیےاس تقریب میں پیرس کے ادبی،سیاسی، اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے علاوہ میڈیا نے بھر پور شرکت کی محترمہ سمن شاہ نے نظامت کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے مہمانِ خصوصی جناب بقا بلوچ کاگرم جوشی سے خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ یہ پیرس ادبی فورم کے لیے اعزاز کا مقام ہے کہ وہ آج ہمارے ادبی پلیٹ فارم پر ہمارے درمیان موجود ہیں۔

پیرس ادبی فورم کی اس پر وقار تقریب میں نوجوان شاعر توقیر رضا، اردو اور پنجابی کے شاعر جناب مقبول الہی شاکر،وقار ہاشمی بخشی، عاکف غنی، ممتاز ملک، اور سمن شاہ نے اپنا کلام سنا کر خوب داد وصول کی انگریزی اور اردو میں لکھی چھ کتابوں کے خالق ناول نگار سرفراز بیگ اور سیاسی و سماجی معروف شخصیت محترمہ آصفہ ہاشمی نے اپنے خیالات کا ا ظہار کرتے ہوئے پیرس ادبی فورم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیرس میں ادبی تقاریب اور اردو زبان کے فروغ کے لیے پیرس ادبی فورم کی کارکردگی قابل تحسین ہے اور ایسی محفلوں کا انعقاد ہونا چاہیے سیاسی و سماجی شخصیت جناب عارف مصطفائی صاحب نے بھی پیرس ادبی فورم کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں ایسی تقاریب کا انعقاد بہت ضروری ہے ۔

اور ہم سب کو اپنی زبان اردو اور علم و ادب کے فروغ میں بھر پور حصہ لینا چاہئےٓ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی جناب بقا بلوچ صاحب نے اپنے کلام سے سامعین کو نوازا اور مختصر وقت میں انکے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر پیرس ادبی فورم کا شکریہ ادا کیا پیرس ادبی فورم کی صدر نے تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں اور خاص طور پر میڈیا سے متعلقہ جناب اشفاق چودھری،مہر خلیل، علی اشفاق،عصام طاہر،حافظ چاند،کا شکریہ ادا کیا پیرس ادبی فورم کی ٹیم نائب صدر عاکف غنی، ممبر ذوالفقار علی شاہ،آرگنائزر وقار ہاشمی بخشی نے تمام مہمانوں کی شرکت پر سب کا شکریہ ادا کیا اور یوں ایک خوبصورت ادبی تقریب اختتام پزیر ہوئی۔