23 مارچ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور نفاذ اسلام کو ملک میں رائج کی یاد دلاتا ہے، کامران گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (بابر مغل سے) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کوارڈینیٹر کامران یوسف گھمن نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 23 مارچ کا دن جب آتا ہے تو نظرون کے سامنے لاہور کے اقبال پارک میں مسلمانوں کے عظیم الشان اجتماع کا منظر گھومنے لگتا ہے۔

23 مارچ 1940 کا دور تحریک پاکستان کا حتمی اور فیصلہ کن دور تھا قرارداد کے منظور ہونے کے صرف 7 سال بعد مسلمانوں کو اپنی منزل مل گئی اور پاکستان ایک اسلامی مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر جلوہ گر ہو گیا 23 مارچ کا دن ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور قیام پاکستان کے مقصد نفاذ اسلام کو ملک میں رائج کی یاد دلاتا ہے۔

23 مارچ 1940 ہمارا ایک تاریخی قومی یادگار دن ہے قیام پاکستان کا دو قومی نظریہ کی بنیاد پر کیا گیا تھا یہ نظریہ ہماری بقا کا ضامن ہے لیکن آزادی سے اب تک پاکستان اسلامی فلاحی مملکت نہ بن سکا دو قومی نظریہ سے انحراف کے باعث وطن عزیز کو بے شمار مسائل اور بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔