پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق کی فرانس واپسی والد کی وفات پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا

Tazeyat Irfan Saddique

Tazeyat Irfan Saddique

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق کی فرانس واپسی والد محترم کی وفات پر تعزیت کرنے والوں تانتا بندھ گیا۔ تفصیل کے مطابق پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اور سچ ٹی وی کے فرانس سے بیورو چیف حافظ چاند کے والد محترم پاکستان میں انتقال کر گئے تھے۔میاں عرفان صدیق والد محترم کی وفات کی خبر سن کر پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔

میاں عرفان صدیق والد محترم کو سپر دخاک کرنے کے بعد واپس فرانس پہنچ گئے ہیں ۔میاں عرفا ن صدیق سے ان کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر منیر احمد وڑائچ ۔جیو اردو کے چیف ایڈیٹر ناصر جنجوعہ ۔پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان ۔پاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم افضل آف ڈھیرو کہنہ ۔چوہدری عبد الرزاق آف ڈھل بنگش ۔اور دوسرے افراد نے میاں عرفا ن صدیق سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔