پیرس : 14 مئی شام محفل نعت کا اہتمام، فیم تسلیم صابری اور شہباز قمر فریدی مہمان ہونگے

پیرس (اے کے راؤ سے) منہاج القرآن انٹرنیشنل گونساویل شب برآت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام 14 مئی بروز ہفتہ 8 بجے شام ” Salle le Saphir 109 avenue Albert Sarrault 95190 Goussainville ” کر رہی ہے ۔ جس میں Q.Tv فیم نقیب صاحبزداہ تسلیم احمد صابری اور مشہور نعت خواں شہباز قمر فریدی بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔ صدر منہاج القرآن گونساویل عبدالحمید اور صدر منہاج القرآن گارج لے گونس صابر حسین اعوان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ محفل مرکزی صدر منہاج القرآن فرانس چودھری محمد اعظم کی سربراہی میں انعقاد پزیر ہو گی۔ اور ہر خاص و عام کو شمولیت کی دعوت ہوگی اور اہل زوق کو خصوصی دعوت بھی دی جائے گی۔

Mehfil e Naat

Mehfil e Naat


۔