پیرس: بیگم نصرت بھٹو نے بہت دلیری سے ضیاء آمریت کے منفی ہتھکنڈوں کا صرف سامنا کیا

Chaudhry Kamran Ghuman

Chaudhry Kamran Ghuman

پیرس (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوآڈینیٹر چوہدری کامران گھمن نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت نے آمر جنرل ضیاء الحق کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے بدترین ریاستی تشدد کا سامنا کیا۔

لیکن بیگم نصرت بھٹو نے بہت دلیری کے ساتھ ضیاء آمریت کے منفی ہتھکنڈوں کا نہ صرف سامنا کیا بلکہ اپنے عزم اور حوصلے کے ذریعے ضیاء آمریت کے ہر ہرکنڈے کو شکست دی اور پارٹی کارکنوں کو حوصلہ افزائی کی اور قدم پر کارکنوں حوصلہ افزائی کرتی رہیں۔

انہوں نے بحالی جموریت کی جدوجہد میں اپنے شوہر ذوالفقار علی بھٹو اور اپنے دو بیٹوں مرتضی بھٹو اور کی شاہنواز بھٹو کی جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن بیگم نصرت بھٹو نے اس ظلم پر بھی صبر اور برداشت کا مظاہرہ کیا اور عوام کی رہنمائی کرتی رہیں انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے کی جدوجہد کارکنوں کیلئے مشعل راہ اور ان کی جموریت کیلئے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا سنہراباب ہیں۔