پیرس : پاکستان کا ایک اور اعزاز، مجاہد زمان کو فرانس کا بیسٹ اپرینٹس چن لیا گیا

MOUDJAHID ZAMAN

MOUDJAHID ZAMAN

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس کے ٹیکنیکل ایجوکیشن اسکول میں رنگ سازی (پینٹر) کا کورس کرنے والے ایک پاکستانی تارک وطن انیس سالہ نوجوان مجاہد زمان کو فرانس کا بیسٹ اپرینٹس چنا گیا ہے۔ اور اگلے ہفتے انہیں گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

سولہ سال کی عمر میں پاکستان کو چھوڑ کر چھ مہینے سے زائد میں ترکی ، یونان اور اٹلی سے ہوتے ہوئے فرانس پہنچنے والے مجاہد زمان کو فرانس کی سماجی امداد اور بچوں کے نگہبان ادارے نے اپنی پناہ میں لیا اور دارالحکومت پیرس سے ساڑھے پانچ سو کلومیٹر دور ایک پیشہ ورانہ تعلیم کے اسکول میں بھیج دیا۔ جہاں وہ پینٹر ( رنگ ساز ) کا کورس کررہے ہیں۔

تین سال کے عرصے میں مجاہد زمان نے ثابت کیا کہ وہ ایک نرم خو ، عقلمند اور محنتی نوجوان ہے۔ اور فرانسیسی معاشرے میں محنت سے مقام بنانا چاہتا ہے۔ ایم اے ایف نامی تنظیم انیس سو پچاسی سے اس مقابلہ کا اہتمام کررہی ہے۔

ایم اے ایف تنظیم آنے غاز میں علاقائی اور پھر دو ہزار ایک سے قومی لیول پراس مقابلے کا اہتمام کررہی ہے ایم اے ایف تنظیم کا کہنا ہے ہر سال نوے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے اکیس سال سے کم عمر کے چھ ہزار نوجوان اس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں اور بہترین کو گولڈ میڈل دیا جاتا ہے۔

یہ مقابلہ نوجوانوں میں محنت کا جزیہ پیدا کرتا ہے۔ اور ان کے لئے ملازمت کے حصول کی گارنٹی بھی بنتا ہے۔

MOUDJAHID ZAMAN

MOUDJAHID ZAMAN