پیرس: پاکستان پیپلز پارٹی میاں برادران کو ملکی وسائل پر قبضہ نہیں کرنے دے گی کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (نمائندہ پکار) پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کاروبار کو چلانا حکومت کا کام نہیں ہے تو پھر حکمران بھی کاروبار نہ چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں حکمران تو آتے ہی اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے ہیں ۔ شریف خاندان کے کاروبار کو دن دگنی رات چگنی ترقی مل رہی ہے جبکہ قومی اداروں کو خسارے کا سامنا ہے جس کو بنیاد بنا کر نجکاری کی جاری ہے ۔

پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو ملکی وسائل پر قبضہ نہیں کرنے دے گی اور نہ ہی قومی اداروں کی بندرہانٹ کرنے دے گی ۔ حکمران کو اپنی ظالمانہ پالیسیاں بدلنی ہوں گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آتی ہے ریاست کو کمزور کرنے کا سبب بنتی ہے قومی ادارے ریاستی استحکام کا سبب ہوتے ہیں اس لئے ان کی نجکاری عوام کے مفاد میں ہے نہ قومی مفاد میں۔ پیپلز پارٹی میاں برادران کو مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کی مداخلت اور انتقامی سوچ سے قومی ادارے تباہ ہورہے ہیں ۔ عوام وفاق اور پنجاب میں بیڈ گورننس کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ لیکن حکمران کے کانوں پر جون تک نہیں رینگ رہی اور ملک کو عدم استحکام کرنے در رہیں۔