پیرس میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اٹلی کی منتخب باڈی نے شدید مخالفت کر دی

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پیرس میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اٹلی کی منتخب باڈی نے شدید مخالفت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں پاکستان تحریک انصاف یورپ کے بننے والے پارٹی سیکرٹریٹ پر پاکستان تحریک انصاف اٹلی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

گذشتہ روز صدر کور کمیٹی اٹلی چوہدری احمد مختار کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں یورپ سیکرٹریٹ یں الیکٹڈ پاکستان تحریک انصاف اٹلی کی نمائندگی نہ ہونے اور خود ساختہ سیکرٹریٹ بنانے جن میں یورپ بھر کے دیگر ممالک کے منتخب صدور و عہدیداران کی غیر موجودگی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے خود ساختہ قرار دے دیا ہے اور شدید مخالفت کی ہے اور پاکستان میں اعلیٰ قیادت کو اس معاملہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔