پیرس میں دریائے سین کے کنارے بین الاقوامی کھانوں کا تین روزہ میلہ بروز جمعہ کو شروع ہو گا

Sahibzada Ateeq

Sahibzada Ateeq

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پیرس میں دریائے سین کے کنارے بین الاقوامی کھانوں کا تین روزہ میلہ بروز جمعہ کو شروع ہوگا اور اتوار تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب دن بارہ بجے ہوگی۔ سفارتخانہ پاکستان فرانس کے تعاون سے پاکستانی کھانوں کے اسٹال اور موسیقی بھی پیش کی جائیگی۔

اس فوڈ فیسٹیول میں تیس سے زائد ممالک کے کھانے کے سٹال ہوں گے۔ اس فیسٹیول میں فوڈ مصنوعات ، برتن، کچن ورکشاپس، محافل موسیقی، موسیقی کے آلات کی فروخت بھی ہوگی۔ دریائے سین کے خوبصورت کنارے پر
بین الاقوامی کھانوں اور ذائقوں کا ایک گاؤں بسایا جائے گا۔

جس سے مقامی لوگ اور دنیا بھر سے آنے والے سیاح مختلف ممالک کے روائتی کھانوں کے ذریعے ان ممالک کے کلچر سے آشنا ہوں گے۔ اس فیسٹیول کا مقصد پیرس میں بسنے والے مختلف ممالک کے لوگوں کی ثقافت، زراعت اور سیاحت کو کھانوں کے ذریعے متعارف کرانا ہے۔

سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے پاکستانی کھانوں کے اسٹال بھی اس فیسٹیول کی زینت بنیں گے۔ اور پاکستانی گلوکار اور قوال بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ایڈریس

Port Gros Caillou
PARIS
VILLAGE INTERNATIONAL CUISINE

Sahibzada Ateeq

Sahibzada Ateeq