مسافر کوچ کے کچل جانے سے 60 سے 70 بھیڑ، بکریاں اور دنبے موقع پر ہی مر گئے

Passenger Bus Accident

Passenger Bus Accident

سیہون شریف (قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں مسافر کوچ کے کچل جانے سے 60 سے 70 بھیڑ، بکریاں اور دنبے موقع پر ہی مر گئے، 30 سے زائد شدید زخمی، مسافر کوچ کو ڈرائیور لیکر فرار ہو گیا، مالکان نے 4 گھنٹوں تک روڈ بلاک کرکے دھرنا دیا، ڈی ایس پی سیہون کی یقین دیانی پر روڈ کھولا گیا۔

تفصیل کے مطابق سیہون شریف میں کل صبح 8بجے کے قریب لاڑکانہ سے کراچی جانے والی تیزرفتار کوچ نے سیہون کے بائے پاس مین روڈ پر روڈ کراس کرنے والے بھیڑ، بکریوں اور دُنبے کے ایک جھنڈ کو ٹکر مارلی جس کے کچل جانے کے نتیجے میں 60 سے 70 بھیڑ، بکریاں اور دُنبے موقع پر ہی مر گئے ہیں، جبکہ 30 سے زائد شدید زخمی حالت میں روڈ کے دونوں اطراف میں پڑے رہے ، مالکان نے صبح 8 بجے سے مین روڈ کو بلاک کرکے ٹائر جلانا اور دھرنا دینا شروع کردیا تھا جس سے سیکڑوں گاڈیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی سیہون عنایت قریشی کی جانب سے کارروائی کی یقین دیانی دلاوانے پر12 بجے ختم کردیا گیا اور روڈ کھولا گیا۔ مالکان میں سے حاجی خان رودنانی، یاسین رودنانی اور محمد ایوب رودنانی نے سندھ پریس کلب سیہون کے صحافیوں کو بتایہ کہ صبح 8بجے کے قریب دھنار بھیڑ، بکریاں اور دُنبے چرانے کے لئے جھنڈ کی شکل میں لیکر جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار مسافر کوچ نے ٹکر مار کر ایک ہی منٹ میں 60 سے 70 بھیڑ، بکریاں اور دُنبوں کو کچل کر فرار ہوگیا ہے باقی جس کی کوچ کا نمبر وغیرہ بھی پتا نہیں چل سکا ہے۔

قربان علی بھٹی تحصیل رپورٹر جیونیوز سیہون شریف
موبائیل نمبر 03003566518 . 03033444498