گزشتہ روز چلنے والی خبر کی بھر پُور تردید کرتے ہیں

PTI

PTI

پیرس(میاں عرفان صدیق ) گزشتہ روز چلنے والی خبر کی بھر پُور تردید کرتے ہیں جو کہ کسی ایک پینل کی الیکٹڈ مدت ختم ہونے پر اظہار تشکر کے حوالے سے ہمارے متعلق شائع کی گئی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فرانس ونگ کے کشمیری رہنماء خُواجہ حنیف ،مرزا آصف جرال ،عمران رشید چوھدری ،شہزاد خادم ، کنویز کشمیر کاز شہلا رضوی نے کیا انھوں نے کہا کہ ہمارے لیئےوہ تمام پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی مخُلص عمران خان کے ویثزن کو فالو کرنے والے اور پارٹی کی پالیسیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے

جو کام کر رہے ہیں وہ خواہ کوئی عہدے دار ہو یا کارکن ورکر ہو یا جیالا ہو ہمارے لئیے قابل احترام ہیں ہم فرانس کے اندر باحثیت پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر فرانس ونگ کے حوالے سے ممبر سازی و دیگر کام پارٹی کی بہتری و فلاح کیلئے انجام دے رہے ہیں ہم کسی مخصوص گروپ یا دھڑے بندی کا حصّہ نہیں ہم عمران خان کے نظریے اور سوچ کو مانتے ہیں جو کسی ایک مخصوص شخص گروپ یا پینل تک محدود نہیں اور ہم فرانس کے اندر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے پینل پر متحد و منظم ہیں اور آزاد کشمیر کے اندر پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان پر مکمل اعتماد کا یقین رکھتے ہیں