پی سی سی آسٹریا نے آسٹرین کرکٹ اوپن لیگ کا فائنل جیت کر پھر آسٹرین کرکٹ کا چیمپین کا اعزاز حاصل کرلیا

PCC Viner Team Vienna

PCC Viner Team Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا نے لارڈز کرکٹ کلب انڈیا کو آسٹرین کرکٹ اوپن لیگ کے فائنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیکر آسٹرین کرکٹ اوپن لیگ کا چیمپین ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا اورلارڈز کرکٹ کلب انڈیا کے درمیان آسٹرین کرکٹ اوپن لیگ کا فائنل کرکٹ میچ 18 ستمبر کو سی بارن کرکٹ سٹیڈیم میں 50 اوورکا میچ کھیلا گیا ۔پی سی سی کے کپتان عامر نعیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور 46 ویں اوور میں 197 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگی اور پی سی سی کی جانب سے کپتان عامر نعیم 76 سکور بنا کر نمایاں سکورر رہے۔پاکستان کے 197 رنز کے جواب میں انڈیا کی پوری ٹیم سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 188 رنز پر ڈھیر ہوگی۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے پی سی سی کے صدر ندیم خان ،نائب صدر سہیل اصغر باجوہ ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،کوچ عمر خطاب ،علی زوالفقار،میڈیا مینجر اکرم باجوہ،آسٹرین کرکٹ بورڈ کے چیرمین اشفاق احمد،ای یو پاک فرینڈشپ آسٹریا کے صدر حاجی ارشد باجوہ،ایم ایم ڈی منصوری ودیگر پاکستانی و انڈین کرکٹ شائقین بھاری تعداد میں موجود تھے۔آسٹرین کرکٹ بورڈ کے چیرمین اشفاق احمدنے میچ کے احتتام پر رنر اور ونر اپ ٹیموں کوانعامات تقسیم کیئے۔

پاکستان کرکٹ کلب کے کپتان عامر نعیم نے ونر ٹرافی وصول کی تو سٹیڈیم میں پاکستان زندہ با د کے نعروں سے گھونج اُٹھا اور سبز ہلالی پرچم کے ساتھ پاکستان کی ٹیم نے سٹیڈیم کا چکر لگایا ٹیم کے ساتھ پی سی سی کی انتظامیاں بھی تھی اور ہر پاکستانی کے چہرئے پر جیت کی خوشی نمایاں تھی اور ایک دوسرئے کو گلے لگا کر پاکستان کی انڈیا کے خلاف جیت پر مبارک باد دیتے رہے اور فون پر دوسرئے پاکستانیوں کو بھی جیت کی مبارک باد کے پیغامات دیتے رہے۔

پی سی سی کے صدر ندیم خان نے اس شاندار جیت کے موقع پر پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار محنت کا نتیجہ ہے اور پاکستانی کمیونٹی کو عید کا تحفہ دیا ہے ۔جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے کہا کہ پوری پاکستانی کمیونٹی کو عید کے موقع پر اس شاندار جیت کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پاکستان کرکٹ کلب کی پوری انتظامیاں کو اس شاندار جیت کا کریڈ ٹ جاتا ہے جو پورا سال کلب کے لیئے دن رات محنت کرتے ہیں۔