پی سی سی آسٹریا کے عہدیداران کے اعزاز میں سفارت خانہ ویانا کا پروقار ڈنر کا اہتمام

PCC Austria Dinner

PCC Austria Dinner

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے زیر اہتمام 21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ کی شاندار کامیابی کی خوشی میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کی جانب سے پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے عہدیداران کے اعزاز میں 8 ڈسٹرکٹ کے سندھ ریسٹورنٹ میں ایک پُروقار ڈنر کا اہتمام 19 اگست کی شام کیا گیا۔

پی سی سی کے صدر ندیم خان ، سینئر نائب صدر باوا سید غضنفر علی شاہ،نائب صدر سہیل اصغر باجوہ ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ، سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم،پروگرام کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ اور پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ کے سپانسر اور ہمیشہ کلب کے ساتھ تعاون کرنے والوں نے کلب کی جانب سے خصوصی شرکت کی جن میں حاجی رانا ریاست علی ،الحاج محمد اکرم بٹ ،حاجی نعیم خان ،ایم ایم ڈی منصوری ،چوہدری محمد نواز وڑائچ،پروفیسر شوکت اعوان،حاجی قاسم علی ،چوہدری مختار،حاجی محمد ارشد باجوہ،علی الیکٹرک والا،علی شرافت،ملک طاراق،حاجی ملک خلیل اعوان ۔حاجی بابرفہیم خان ،محمد انور،سید مظفرشاہ اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کی جانب سے ہیڈچانسلرالتمش وزیرخان ،قونصلر سہیل افضل ،تھرڈسیکرٹری ہشام ،تسلیم بٹ اور ٹیکنیکل منسٹر وقاراحمد نے شرکت کی۔

ہیڈ چانسلر التمش وزیر خان نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں پاکستان کرکٹ کلب کے عہدیداران کو کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کی جانب سے کلب کو ایک ہزار یورو کا فنڈ پیش کیا جو پی سی سی جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے وصول کیا ۔چانسلرالتمش وزیرخان نے مذید کہا کہ آج مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگ سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے اور جو لوگ اس مرتبہ پروگرام میں شامل نہیں ہوئے اگلی مرتبہ وہ بھی شامل ہو جائیں گے باقی ڈیڈھ اینٹ کی الگ الگ مسجد بنانے سے آپ کی طاقت ختم ہوجاتی ہے بہتر یہ ہے کہ آپ سب پاکستان کے نام پر ایک جگہ اکٹھے ہوجائیں تو آپ مضبوط ہونگے ۔اور آپ کوئی پاکستانی کلچرل پروگرام کریں یا کوئی مظاہرہ وغیرہ کریں توآپ ہم سے رابطہ کرلیا کریں تو بہتر ہوگا ہوسکتا ہے ہم آپ کی کوئی مدد کرسکیں اور پاکستان کے حوالے سے آپ لوگوں کو بہتر مشورہ دئے سکیں۔

پی سی سی کے صدر ندیم خان نے اور پی سی سی کے سابق صدر چوہدری افتخار احمد چٹھہ نے کلب کی جانب سے چانسلرالتمش وزیرخان کو گفٹ پیش کیئے ۔ پی سی سی جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے کلب کی جانب سے سفارت خانہ ویانا کا کلب کے اعزاز میں پُروقار ڈنر کا اہتمام کرنے پر اور کلب کو فنڈ پیش کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے تمام عہدیداران اور کلب کے سپوٹر پاکستان سفارت خانہ کا تعاون کرنے اور ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس سال پاکستان سفارت خانہ نے پی سی سی کے ساتھ مل کر یوم آزادی پروگرام کا اہتمام کیا جو بہت ہی خوش آئند بات ہے ہم آئندہ بھی اُمید کرتے ہیں ساتھ مل کر پاکستان کے کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا کریں گے۔ڈنر میں موجود حاضرین نے پاکستان سفارت خانہ کے اعلیٰ آفسران کا پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ تعاون کرنے پر اور ایک ساتھ مل کر چلنے کے اقدام کی تعریف کی۔