بارسلونا ایمیگریشن دفتر صحیح کام نہیں کر رہا۔ وفاقی محتسب

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) بارسلونا ایمیگریشن دفتر صحیح کام نہیں کر رہا۔ وفاقی محتسب ایسوسی ایشن کتلان دے لا ایکسترانخیرا، کی درخواست پر وفاقی محتسب نے مرسیا گلی میں واقع ایمیگریشن دفتر بارسلونا کے مناسب انداز میں سروس مہیا نہ کرنے پر نوٹس لے لیا ہے۔ مرسیا گلی کا دفتر نئے ریذیڈنس کارڈ جاری کرنے، تجدید کرنے اور واپسی کی اجازت دینے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بنایا گیا تھا۔

یہ دفتر سپین میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تارکین وطن کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ مرسیا گلی کے دفتر میں موجود عملہ میں 5 فیصد کٹوتی کی گئی تھی۔ جس کے باعث تارکین وطن کو اپنے مسائل کے حل کیلئے پہلے کی نسبت زیادہ وقت انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ وفاقی محتسب نے کتلونیا میں وفاقی حکومت کے نمائندہ کو اس صورتحال کو جلد از جلد معمول پر لانے کا حکم جاری کیا ہے۔ تاکہ تارکین وطن، کرب اور اذیت کی کیفیت سے باہر نکل سکیں۔