پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا تعزیتی اجلاس، راجہ ظفر الحق کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

PML-N

PML-N

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کا تعزیتی اجلاس۔ راجہ ظفر الحق کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کی اہلیہ جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا۔ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں راجہ ظفر الحق سے تعزیت کا اظہار کیا گیا اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر مرحومہ کے لے درجات کی بلندی کے دعا کی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں چوہدری شاہین اختر ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن ۔ نائب صدر راجہ محمد اقبال ۔نائب صدر راجہ محمد یعقوب ۔ سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان اور دوسرے افراد نے شرکت کی ۔اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔