مسلم لیگ ن عوامی خواہشات کے مطابق اپنی حکمت عملی ترتیب دیتی ہے۔ احسان اللہ فاروقی

Ehsan Ullah Farooqi

Ehsan Ullah Farooqi

ویانا (محمد اکرم باجوہ) مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خواہشات کے مطابق اپنی حکمت عملی ترتیب دیتی ہے۔

ہمیشہ وہی کام کرتی ہے جوعوام کے مفاد میں بہترہو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن)آسٹریا کے جنرل سیکرٹری احسان اللہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی بہترین کاوشوں کے سبب پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو کہ میاں برادران کی اعلیٰ پالیسیوں کے سبب ممکن ہوا ہے۔ جتنے ترقیاتی پروجیکٹ پنجاب میں شروع ہیں کسی صوبے میں اتنا کام نہیں ہو رہا ہے موجودہ حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔