سیاست دان اپنی ذاتی تشہر اور مفادات کیلئے عوامی املاک تباہ نہ کریں، کشمیر پریس کلب

Kashmir Press Club Members

Kashmir Press Club Members

لندن: سیاست دان اپنی ذاتی تشہر اور مفادات کیلئے عوامی املاک تباہ نہ کریں۔ سٹیڈیم کے اندر جلسہ کرنے پر کشمیر پریس کلب کا شدید احتجاج۔

تفصیل کے مطابق کشمیر پریس کلب کے ممبران نواز مجید، سید کامران عابد ، شبیر ملک، لائق علی خان، تیمور اعظم لون نے پیپلز پارٹی کی طرف سے میرپور اسٹیڈیم کے اندر جلسہ منعقد کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ک سیاستدانوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ عوامی املاک کو اپنے ذاتی مفادات کیلء تباہ کریں۔

ان کے ممبران نے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم میں نے بنایا ہے یہ جھوٹ پر مبنی ہے عوام کے پیسوں سے بنانے والی عوامی املاک پر حکمرانوں کا حق نہیں ہوتا ۔ یہ سٹیڈیم کے وارث ریاستی عوام ہیں۔ آزاد کشمیر کے حکمران ایسی بے ہودہ حرکات سے باز آ جائیں۔