سیاسی و سماجی شخصیات کی مانچسٹر کی معروف سماجی شخصیت انیل مسرت کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت

مانچسٹر (بیورو رپورٹ تنویر کھٹانہ) عمران خان، شیخ رشید، بالی وڈ اداکار انیل کپور، شاہ محمود قریشی، نعیم الحق، ایم ای پی سجاد کریم و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے مانچسٹر کے نواحی علاقے ورل میں تھا رنٹن کے مقام پر مانچسٹر کی معروف سماجی شخصیت انیل مسرت کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کی۔ تقریب میں خطاب کرتے ہوۓ بھارتی اداکار انیل کپور نے کہا کہ مجھے ہمیشہ ایک بات کا غم رہے گا کہ میں عمران خان کی دعوت پر پاکستان نہ جا سکا اور عمران خان نا صرف پاکستانیوں کے بلکہ میرے بھی ہیرو ہیں۔ انیل مسرت کی سوال پر کہ جب عمران کی حکومت ہوگی تو آپ تب پاکستان آ جانا انیل کپور کا کہنا تھا انشاللہ۔ انیل کپور کا مزید کہنا تھا میں مستقبل میں محبت کو مزید بڑھتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ عمران خان نے بھی تقریب سے ہے ہی خوشگوار موڈ میں خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں بہت تقاریر کی ہیں لیکن شادی پر یہ میری دوسری تقریر ہے اور دوسری بار یہ انیل مسرت کی بہن کی شادی پر ہی ہے۔ شادی پر تقاریر کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں شادیوں پر تقاریر اس لیے نہیں کرتا کہ میرا شادی کا ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے اور شائد اس لیے میں تھرڈ ٹائم لکی ہو جاوں۔اس سے پہلے مانچسٹر ائیرپورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کو من و عن تسلیم دیں گے اور حامد خان کے پیروی نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو وہ واپس پاکستان جا رہے ہیں اور جا کر اس معاملہ پر غور کریں گے۔ شادی کی اس تقریب میں برطانیہ کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں پاکستانی اور بھارتی شخصیات نے شرکت کی۔

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester

Wedding Ceremony Manchester