پی پی پی ناروے کے رہنماوں نے چوہدری قمرالزمان، ندیم افضل چن اور مصطفی کھوکھرکو مبارکباد دی ہے

PPP

PPP

اوسلو (پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے رہنماوں سابق صدر چوہدری زمان، سابق سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد، سابق جنرل سیکرٹری مرزا ذوالفقار اورسینئر رہنماؤوں اوراراکین بشمول میاں اسلام، جاوید اقبال، چوہدری عجب خان، راجہ سلیم، حاجی رفیع اللہ، راجہ خالد اسحاق، الیاس کھوکھر، ریاض احمد، چوہدری قمر پسووال، چوہدری جہانگیر نواز اور پارٹی کے ناروے میں ہمدردوں نے اپنے بیانات میں چوہدری قمرالزمان کائرہ کو پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا صدر، ندیم افضل چن کو جنرل سیکرٹری اور مصطفی نواز کھوکھر کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کئے جانے پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

بیانات میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت نے درست انتخاب کیاہے اور اس اقدام سے پارٹی کو پنجاب میں ترقی ملے گی اور ایک بارپھر پنجاب میں پارٹی کی سیاسی قوت میں اضافہ ہوگا۔ یہ فیصلہ پارٹی ورکرز کی دیرینہ خواہش کے عین مطابق ہے۔