حق باھو ٹرسٹ وومن ونگ فرانس کے زیر اہتمام 14 اگست کے موقع پر ایک دعائیہ محفل کا انعقاد

Paris Mehfil e Pak

Paris Mehfil e Pak

پیرس (روحی بانو) پیرس کے نواحی علاقہ ایوری میں محترمہ عائشہ فیصل کی رہائش گاہ پر 14اگست کے موقع پر حق باھو ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک دعائیہ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچیوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔

قران خوانی اور سورت یاسین پڑھ کر ان عظیم ہستیوں اور شہیدوں کی روح کو بخشا گیا جنہوں نے اپنی انتھک محنت اور لازوال قربانیاں دے کر ہمیں خوبصورت پاکستان دیا۔

حق باھو ٹرسٹ وومن ونگ فرانس کی جنرل سیکرٹری اور معروف فیشن ڈیزائنر ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت محترمہ نینا خان نے اپنی خوبصورت اور پر سوز آواز میں آنحضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتیہ کلام پیش کر کے وہ روحانی سماں باندھا کہ سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہو گئیں اور سب نے بہت پسند کیا۔

صف اول کی نعت خواں خوش الحان آواز کی مالک معروف مذہبی شخصیت محترمہ ثریا ارشد چوہدری ( انچارج شعبہ نعت ) حق باھو ٹرسٹ نے احمد مجتبہ خاتم المرسلین رسول مقبول کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیا ان کی موہ لینے والی آواز سب کے دلوں میں اتر گئی – اور محفل سے خوب داد تحسین حاصل کی۔

اس کے بعد حق باھو ٹرسٹ کی صدر محترمہ روحی بانو نے بہت خوبصورت دعا کروائی جس میں محترمہ عائشہ فیصل اور حاضرین محفل کے عزیز رشتہ دار جو اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی سب کی صحت درازعمری سلامتی کشادگی رزق پاکستان اور فرانس کی خوشحالی امن واستحکام اور بےروزگاری اور دہشت گردی کے خاتمے کی لئے خاص دعا کی گئی۔

جشن آزادی کے موقع پر سب نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ مل کر ملی نغمہ پیش کر کے پاکستان کے ساتھ اپنی محبتوں کا اعلی ثبوت پیش کیا عائشہ فیصل کی جانب سے دیئے گئے شاندار عشائیہ سے آنے والوں کی تواضع کی گئی اور یوں یہ پر وقار تقریب اور دعائیہ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

Paris Mehfil e Pak

Paris Mehfil e Pak

Paris Mehfil e Pak

Paris Mehfil e Pak

Paris Mehfil e Pak

Paris Mehfil e Pak