وزیراعظم نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں ہونے والے خطاب نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، میاں امجد

Mian Amjad

Mian Amjad

پیرس (نمائندہ خصوصی) ورلڈ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر میاں امجد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے جنرل اسمبلی میں ہونے والے خطاب نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔

کشمیریوں پر مظالم بھی ڈھارہا ہے اور الزام تراشی بھی پاکستان کے خلاف کی جاتی ہے، وزیر اعظم نے بھارت کی دوغلی پالیسی کو عالمی فورم پر بے نقاب کرکے ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت ہے اور پڑوسی ممالک پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کا عمل بند کریں۔