وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، میاں سلیم طیب

Mian Saleem Tayyab

Mian Saleem Tayyab

مانچسٹر (چوہدری عارف) وزیراعظم پاکستان نے جواں مردی، جرآت و بہادری اور دلیری سے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا اور مظلوم کشمیری عوام کا کیس پیش کیا۔

یہ باتیں برطانیہ کی مشہور کاروباری اور سیاسی شخصیت میاں سلیم طیب نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مذید کہا کہ کشمیری عوام پہلے سے دوبارہ پرعزم اور بلند حوصلے کیساتھ برسر پیکار ہے۔

عنقریب یہ طویل جدوجہد رنگ لانے والی ہے کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کرکے کشمیروں کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے عشائیہ میں کاروباری شخصیتیں سنی گجر، میاں شفیق، نومی گجر، ظہور میاں اور دیگر نے شرکت کی۔