پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام اور پروفیسر رضوان الرحمن کے دورہ پیرس پر خیر سگالی کا اظہار

Leading Figures

Leading Figures

فرانس (انجم بلوچستانی) پیرس بیورو کی بیورو چیف سمن شاہ کے مطابق گذشتہ دنوں ہندوستان کی معروف علمی اور ادبی شخصیات، جواہر لا ل یونیورسٹی کے سینٹر آف انڈین لینگویجز ڈپارٹمنٹ کے استاد پروفیسرڈاکٹر خواجہ اکرام اور سینٹر آف عریبک و افریقن اسٹیڈیز اسکول آف لینگویجز اور کلچر اسٹیڈیز، جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے چئیر پرسن پروفیسر رضوان الرحمن فرانس کے دار الحکومت پیرس کے دورے پر تشریف لائے، توپیرس کی مشہور ادبی ،علمی و سماجی تنظیم، پیرس ادبی فورم کی جانب سے پروفیسرخواجہ اکرام اور پروفیسر رضوان الرحمن کے دورہ پر خیر سگالی کا اظہارکرتے ہوئے ان کاپر جوش خیر مقدم کیا گیا۔

خوشبوئوں کے شہر کی نامور شاعرہ و صحافی،ایشین پیپلز نیوز ایجنسی انٹرنیشنل کی بیورو چیف پیرس اورپیرس ادبی فورم کی صدر ، سمن شاہ سے ہونے والی ایک خصوصی ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹرخواجہ اکرام نے پیرس ادبی فورم کے حالیہ دوسرے عالمی مشاعرہ کے شاندار انعقاد پر پیرس ادبی فورم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ” دیار غیر میں اردو زبان کے فروغ اور اردو ادب کے لئے کی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں۔

پیرس ادبی فورم ،پیرس میں اردو کی نئی بستی بسانے پرواقعی مبارک باد کا مستحق ہے۔” انہوں نے مستقبل میں ہندوستان کے شعراء کی نمائندگی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ” فرانس کے عالمی مشاعرے میں ہندوستان کے شعراء کی شرکت ایک خوش آئندا قدام ہو گا۔” انہوں نے اردو زبان وادب کوپیرس میں مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” اس ضمن میں مشاعروں کے علاوہ سمینارز کا انعقاد اور ان سمینارز میں دنیا بھر کے عظیم اسکالرز اور ادباء کی شرکت پیرس ادبی فورم کو ایک نیا اتہاس دے گی ،جس سے ادب کی دنیا میں پیرس ادبی فورم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”

پیرس ادبی فورم کی صدر سمن شاہ نے مہمانوں کو دنیا کے خوبصورت ترین شہر پیرس کی سیر کرائی۔ گو کہ پیرس کے آسمان پر بادلوں کے سائے اور برستی بارش کے قطروں نے اپنے رنگ جمائے رکھے، تاہم یہ لمحات پروفیسر صاحب کی سنگت میں خوش گپیوں میں گزرتے اور اس وقت کو یادگار بناتے رہے۔ سمن شاہ نے اس موقعہ پر پروفیسر صاحب کو پیرس ادبی فورم کے تیسرے عالمی مشاعرہ میںشرکت کی باقاعدہ دعوت دی اور یوں پروفیسر اکرام خواجہ صاحب کے ساتھ یہ ملاقات اپنے اختتام کو پہنچی ۔

Leading Figures

Leading Figures