پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کا سالزبرگ شہر میں اجلاس

PTI Austria Meeting

PTI Austria Meeting

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کا مرکزی شہر سالزبرگ میں پارٹی ورکرز کا اجلاس پارٹی کے سینئر رہنما جناب خلیل اختر کی صدارت میں منعقد ہوا، شہر کے معززین اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں فاروق چیمہ، چودھری زبیر احمد ، جاوید اقبال اور پارٹی کے فعال کوآرڈینیٹر عبدالسلام فرید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آسڑیا میں پارٹی مزید فعال اور مستحکم ہو رہی ہے۔

انشااللہ جلد ہی پاکستان سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کے ہماری دعوت پر آسٹریا آمد پر پورے آسڑیا سے پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو دعوت دی جائے گی۔

ہم اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ پاکستان کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان میں اپنے رشتہ داروں ، دوست و احباب کو پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرنے پر قائل کریں ۔

مقررین نے موسم کی پہلی برف باری اور تیز بارش کے باوجود حاضرین کا اور ویانا سے جناب ارشد باجوہ صاحب کی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب اجلاس کرنے پر آرگنائزر جناب خلیل اختر صاحب کو مبارکباد دی۔ آخر میں افضل خان اور بلال بٹ نے پر تکلف کھانے سے حاضرین کی ضیافت کی۔