تحریک انصاف فرانس برسلز میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتی ہے یوم قرارداد پاکستان پروگرام ملتوی کا اعلان

PTI FRANCE

PTI FRANCE

برسلز : تحریک انصاف فرانس کے کوارڈینٹر گلزار احمد لنگڑیال اور دیگر سینئر قیادت نے برسلز میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکوں کے نتیجے میں زخمی و جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ھوئے کہا ہے کہ ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دکھ و مصیبت کی گھڑی میں وہ برسلز کی عوام اور حکومت کے ساتھ اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں انہوں نے اس سانحہ پر مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے چوبیس مارچ کو ہونے والا یوم قرارداد پاکستان پروگرام کو ملتوی کرنے کا بھی اعلان کیا ۔