تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما شوکت حیات رانجھا کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد

فرانس : تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما چودھری شوکت حیات رانجھا کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام بانی و سینئر رہنماؤں نے شرکت کی میٹنگ کے دوران تحریک انصاف فرانس کی موجودہ صورتحال اور کارگردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے فرانس کے حوالے سے تحریک انصاف کی الیکٹڈ باڈی کی کارگردگی پر مایوسی کا اظہار کیا،اس موقع پر آنے والے انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کے حوالے سے چند اہم فیصلے بھی کیے گئے میٹنگ میں شوکت حیات رانجھا،ابو بکر گوندل،ستار چودھری،گلزار لنگڑیال،چودھری منور جٹ،شیخ نعمت اللہ،سہیل بھدر،مرزا آصف جرال،عاطف مجاہد،آصف جاوید،چودھری جاوید،آصفہ ہاشمی،شہلا رضوی و دیگر نے شرکت کی۔

PTI France Meeting

PTI France Meeting

PTI France Meeting

PTI France Meeting

PTI France Meeting

PTI France Meeting