پی ٹی آئی فرانس کی طرف سے تنظیمی امور کے لئے اہم فیصلوں کا اعلان

PTI

PTI

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پی ٹی آئی فرانس کی طرف سے تنظیمی امور کے لئے اہم فیصلوں کا اعلان۔ صدر عمر رحمٰن نے منتخب تنظیم کے جائزہ اجلاس کے بعد انصاف کمیونٹی سنٹر کے قیام کے اعلان کے ساتھ ساتھ نامزد ایگزیکٹو کونسل کی آٹھ ماہ کی کارکردگی پر بعض ممبران کو فارغ کردیا اور نئی ایگزیکٹو کونسل کیلئے چوہدری افضال ڈھل کو چیئرمین جبکہ چوہدری طاہر اقبال کو وائس چیئرمین نامزد کردیا۔چوہدری خالد پرویز کو ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرمین اور عارف مصطفائی کو وائس چیرمین نامزد کردیا گیا۔سپوک پرسن ناصرہ فاروقی کو نامزد کر دیا گیا۔

لیبر ونگ چوہدری پرویز اورپی ٹی آئی یوتھ ونگ افظان نواز کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ خواتین ونگ کے اعلان کو موخر کردیا گیا۔خصوصی تقریب سے نائب صدر ملک اصغر برھان سیکرٹری اطلاعات چوہدری امتیاز کدھراوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ منتخب تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئی انصاف کمیونٹی سینٹر کے ذریعے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور مدد کرنے میں ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

اس موقع پر عمر رحمٰن نے بتایا نائب صدر ملک اصغر برھان کل پاکستان روانہ ہورہے ہیں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے اور اوورسیز پارٹی امور سمت مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔مستقبل میں سیاست سے ہٹ کر بڑی سوچ کے ساتھ سوشل ورک کیلئے جب بہترین پراجیکٹس کا ذکر کیا جا رہا تھا تو ایک معروف صحافی یاسر الیاس نے پی ٹی آٰئی میں شمولیت کا اعلان کر کے میٹنگ کی افادیت کو واضح کر دیا۔پیرس میں موجود پاکستانی اور کشمیری کموینٹی کیلئے تحریک انصاف مستقبل میں سوشل سروس کیلئے باقاعدہ آفس بنا کر بلا تشخیص سیاسی و مذہبی تعصب کے تمام پاکستانیوں کو پیرس میں ان کے مسائل سن کر ان کے حل میں مدد کرنے کا مکمل ارادہ رکھتی ہے۔

اس سوشل سروس کا دائرہ کار بہت وسیع پیمانے پرپھیلایا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف وفاق کی پارٹی کا کردار ادا کرے گی تمام صوبوں کیلئے یکساں سوچ اور جذبہ اخوت کو مد نظر رکھتے ہوئے انشاء اللہ اس کی فلاحی اور رفاحی سرگرمیاں تمام پاکستانیوں کو دیار غیر میں تنہا نہیں رہنے دیں گی۔

مسئلہ کوئی بھی ہو آپ کیلئے قانونی مشاورت سے لے کر آپکی مکمل تشفی تک آفس کا اسٹاف آپ کے ساتھ مستقل رابطے میں رہے گا اور اس طرح تحریک انصاف ثابت کرے گی کہ وہ پاکستان کیلئے پختہ سوچ اور مستقل مزاجی کے ساتھ رفاحی کام سر انجام دے گی جو اس سے پہلے کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں رہے۔

ایک پاکستان اور ایک قوم کیلئے ضروری ہے کہ قوم کے مزاج کو سمجھتے ہوئے انکا اعتماد بحال کر کے ان کی سوچ کومثبت رخ دیا جائے تا کہ وہ تحریک انصاف کو صوبائی علاقائی جماعت نہ سمجھیں بلکہ اس کے پھیلاؤ سے اس کے عمل سے اورہر پاکستانی کیلئے اس کی ہمدردانہ سوچ کو دیکھتے ہوئے اسے پاکستان کی نمائندہ جماعت سمجھیں۔

اور اسی لئے آفس قائم کر کے تمام طے شدہ منصوبوں کیلئے باقاعدہ بنیاد فراہم کر دی گئی ہے تا کہ ہر پاکستانی بلا جھجھک اپنے مسئلے وہاں جا کر بیان کرے اور ہمارا تعاون مثالی انداز میں اپنے ہم وطنوں اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ملاحظہ کریں۔ہم باتیں نہیں عمل کے قائل ہیں اور ہمارا کام خود بولے گا آپ کا تعاون اور آپ کا اعتماد آفس کے قیام کے بعد اس کی کارکردگی کیلئے یقینی طور پے بہت اہم ہے۔

اس بات کا اظہارصدر عمر رحمان نے کیاپارٹی کے منتخب شدہ نمائیندوں نے مکمل یکجہتی اور بہترین ٹیم اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اہم فیصلوں کا اعلان کر کے فرانس میں کئی سال کی جدو جہد کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نئی سیاسی تاریخ رقم کی۔