تحریک انصاف فرانس کے زیراہتمام قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے تقریب کا انقعاد

Quaid e Azam Anniversary Party

Quaid e Azam Anniversary Party

فرانس (یاسر قدیر) تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انقعاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی ممبران نے شرکت کی ،اس موقع پر شرکائے تقریب نے شہدائے پشاور آرمی پبلک سکول کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مقریرین نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے افکارو خیالات اور ان کی قیام پاکستان کے لیے کی گئی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ صرف بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے دیے گئے نظریات کی روشنی میں ہی پاکستان کو صحیح خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے۔

تقریب میں مشتاق خان جدون، میں ذولفقار احمد، راجہ محمد عجب، ملک عطا محمد، گلزار لنگڑیال، چودھری منور جٹ، چودھری سہیل بھدر، مظہر گوندل، اشفاق چودھری، شیخ نعمت اللہ، مرزا آصف جرال، مبارک خان جدون، عمران چودھری، طارق ندیم آرائیں، خواجہ حنیف، چودھری شہزاد خادم، راجہ طاہر سدوال، عاکف غنی، حاجی ابرار لہری، فضل مغل، آصف جاوید، عاطف مجاہد، آصفہ ہاشمی، شاہدہ امجد، شہلا رضوی وغیرہ نے شرکت کی۔