پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو اس ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ عمران خورشید

Imran Khurshid

Imran Khurshid

آئرلینڈ ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس وقت عمران خان کی قیادت میں اس ملک اور اس ملک کی مظلوم، بے بس، حالات اور مہنگائی میں پسی ہوئی اور جابر ظالم، کرپٹ حکمرانوں کے سحر میں گرفتار عوام کو ان سے نجات دلا سکتی ہے۔

وہ گذشتہ دنوں پی ٹی آئی آئرلینڈ کے زیراہتمام ایک تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ آپ نے مذید کہا کہ ان ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا قوم اگر خاموش رہی تو یہ فرعون صفت حکمران ان پر ظلم ڈھائے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالات لگ رہے ہیں کہ موجودہ کرپٹ اور دہشگرد حکمران قطعی طور پر اپنی مدت پوری نہیں کر سکیں گے اپنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکمرانوں نے 988 ارب روپے بجلی کے منصوبے لگانے کے نام پر خرچ کر ڈالے مگر لوڈشیڈنگ جوں کی توں ہے۔

ملک 25 ہزار ارب کا مقروض ہو چکا کل جی ڈی پی 30 ہزار ارب ہے موجودہ حکمرانوں کو ایک سال اور مل گیا تو جی ڈی پی اور قرضوں کا سائز برابر اور ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔