پی ٹی آئی کا کارنامہ ۔الیکٹیڈ سیکرٹری انفارمیشن کو سلیکٹیڈ افراد نے پارٹی سے فارغ کرو ا دیا

Mohammad Afzal Gondal

Mohammad Afzal Gondal

پیرس(پ ر )پی ٹی آئی کا کارنامہ ۔الیکٹیڈ سیکرٹری انفارمیشن کو سلیکٹیڈ افراد نے پارٹی سے فارغ کرو ا دیا ۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی فرانس کے گزشتہ انٹرا پارٹی الیکشن میں سیکرٹری انفارمیشن کی سیٹ پر جیتنے والے چوہدری محمد افضال گوند ل کو پارٹی کے( کڑچھے چمچوں) نے پارٹی سے فارغ کروا دیا ہے ۔پی ٹی آئی فرانس ایک ایسی تنظیم ہے جس کا منہ ہے نہ سر ۔ہر رکن پی ٹی آئی فرانس کو اپنے طریقے سے چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔کچھ لیڈران ناجائز دھندوں سے پارٹی پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ رزق ہلال سے صرف بچوں کا پیٹ پالا جا سکتا ہے ۔چوہدری افضال گوندل نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی فرانس سے لوٹیروں اور ٹیکس چوروں کو بھگانے اور پی ٹی آئی فرانس سے گند صاف کا مشن سنبھال لیا ہے انشااللہ اگلے 24 گھنٹوں میں بھرپور طریقے سے کاروائی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ عمران خاں سینئر کارکنوں کے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں ۔اور یورپ میں پارٹی کے تاریک مستقبل سے بچائیں ۔انھوں نے کہا کہ عارضی چیف آرگنائزر احمد جواد کس قانون کے تحت ایک منتخب اوربانی رکن کو فارغ کر سکتے ہیں ۔ان کو یہ پوسٹ عارضی طور پر دی گئی تھی ۔پارٹی کے دوررس فیصلوں کا حق صرف پی ٹی آئی کے قائد عمران خاں کو ہے ۔ہم پارٹی کے وفادار ہیں اور رہیں گے ۔