پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عصمت انور محسود کا عوامی مسائل پر برہمی کا اظہار

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PS-120 عصمت انور محسود کا شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں سیوریج کے ابتر نظام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کا رکردگی کے باعث شاہ فیصل کالونی کے تمام بلاکس عظیم پورہ، گرین ٹائون، پنجاب ٹائون، گولڈن ٹائون اور ناتھا خان گوٹھ سمیت ملحقہ گوٹھوں کی شاہراہیں اور گلیوں سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے عوامی شکایات پر شاہ فیصل کالونی سمیت ملحقہ آبادیوں کے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو درپیش مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرانہوں نے مختلف علاقوںمیں عوام سے ملاقات کی اور اُن سے علاقائی مسائل سنے اس موقع پر عصمت انور محسود نے نے شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں مسلم لیگی کارکنان سے ملاقات کی اور اُن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان اپنے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ہدایت پر اپنے آپ کو عوامی خدمت کے لئے وقف کردیں علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

عصمت انور محسود نے شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ آبادیوں میں سیوریج مسائل کو حل کرنے کے لئے ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے کہا کہ وہ عوام کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فوری ایکشن لیں اور سیوریج مسائل کو حل کرائیں۔