پنجاب میں پیڈا ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور خود سوزی کا اعلان

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

پاکستان (انجم بلوچستانی) لاہور بیورو اور پیڈا ایمپلائز اینڈ ورکرز یونینز کے سکر یٹری نشرواشاعت ز اہداقبال کی پریس ریلیز کے مطابق پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی (پیڈا) ایمپلائز اینڈورکرز یونین نے ڈیڑہ سو سے زائدملازمین کے چولھے ٹھنڈے کئے جانے پرصوبائی وزیرآبپاشی اور پیڈا مینجمنٹ کے خلاف ١٤ دسمبر2015بروز سوموار صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان کے دفتر کے باہر ،بمقام ایریگیشن سکریٹریٹ پرانی انارکلی پر احتجاجی مظاہرہ اور ہائیکورٹ کا حکمِ امتناعی اور اراکین اتھارٹی کی رائے نہ ماننے پر درجہ چہارم کے ملازم کی جانب سے بچوں سمیت خودسوزی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی (پیڈا)میں گزشتہ پندرہ سال سے خدمات انجا م دینے والے١٥٩ملازمین کے گھروں میں عین اُس وقت صفِ ماتم بچھ گئی،جب بے ر حم حکمرانوں نے آنریبل لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود انکے چولھے بندکر دئیے پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی (پیڈا) ایمپلائز اینڈورکرز یونین کے سینئر عہدیدار ظفراقبال نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ” چیئرمین پیڈا ، صوبائی وزیر آبپاشی اور ایم ڈی پیڈا سیکریٹری آبپاشی پنجاب نے پندرہ سال سے زائدعرصہ سے اتھارٹی کی خدمات انجام دینے والے غریب ملازمین کو ہائیکورٹ کے حُکم امتناعی کے باوجود نہ صرف ملازمت سے فارغ کردیا ہے بلکہ انکی جگہ نئی بھرتی کے لئے اخبار میںاشتہار بھی شائع کردیا گیا ہے۔

پیڈا اتھارٹی کے ٤٤ کروڑ کے کرپشن اسکینڈل میں ملوث ایک سزا یافتہ آفیسر افضل انجم طور نے مسلم لیگ کی حکومت کوبدنام کرنے کیلئے صوبائی وزیرآبپاشی و سیکرٹری آبپاشی کو ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر مجبورکیا ہے۔” یونین رہنماء نے مزیدبتایا کہ” اگر صو بائی وزیرآبپاشی اور سیکرٹری آبپاشی نے ہائیکورٹ کے حکم امتناعی پر عملدرآمد نہ کیا تو غریب ملازمین اپنے بیوی بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔جبکہ درجہ چہارم کے ایک ملازم نے دھمکی دی ہے کہ اگر صو بائی وزیرآبپاشی اور سیکرٹری آبپاشی نے ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کو نہ مانا تو میں اپنے بچوں سمیت اسمبلی ہال کے سامنے خود سوزی کر لوں گا جسکی تمام ترذمہ داری سیکرٹری آبپاشی اور صوبائی وزیر آبپاشی کے ساتھ ساتھ جنرل منیجر ٹی ایم اور ڈپٹی جنرل منیجر ٹی ایم پیڈا پرعائدہوگی۔”

پنجاب ایریگیشن اینڈڈرینج اتھارٹی(پیڈا) ایمپلائز اینڈورکرز یونین کے صدر محمد ارشد کمبوہ نے کہا ہے کہ” اگر آنریبل ہائیکورٹ کے حکمِ امتناعی کو تسلیم نہ کیا گیا تو متاثر ین خود سوزیوں پر مجبور ہوجائیں گے۔ عام شہری کی طرح حکومت ،اسکے وزیروں اور بیوروکریسی پر بھی پابندی عائد ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں۔’

اپنا انٹرنیشنل کی اطلاع کے مطابق حالات کی کشیدگی کے پیش نظرنامور عالمی ایشین یورپی صحافی ،چیف ایگزیکٹئو اپنا انٹرنیشنل محمد شکیل چغتائی نے صوبائی وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف سے اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ملازمین کی بھلائی کے لئے فوری قدم اٹھانے کی دردمندانہ اپیل کی ہے،تاکہ تارکین وطن کو پردیس میںاس طرح کے واقعات سے شرمندگی نہ ہو اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں۔انہوں نے صوبائی وزیر آب پاشی میاں یاور زمان اور سکریٹری آب پاشی کو بھی معاملات کو احسن طریقے سے سلجھانے کا مشورہ دیا۔