قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف جبکہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر

Qamar Javed Bajwa  and Zubair Hayat

Qamar Javed Bajwa and Zubair Hayat

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف جبکہ جنرل زبیر حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ اورجنرل زبیر حیات کی تقرری پر جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فرانس شیخ وسیم اکرم نے دلی مبارک باد پیش کی ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ فوجی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جنرل راحیل شریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانی کیمونٹی بھی پاک فوج کی صلاحتوں کو سراہاتی ہے ۔انشا ء اللہ ملک پاکستان کو جب بھی دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی ضرورت پڑی جانی و مالی طور پر حاضر ہوں گے۔