ملکہ برطانیہ کی شاہی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

Queen Britain Royal Service Tribute Ceremony Birmingham

Queen Britain Royal Service Tribute Ceremony Birmingham

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) ملکہ برطانیہ کی طویل شاہی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد آسٹن یو نیورسٹی میں کیا گیا ، جس میں دولت مشترکہ کے ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض چیئرمین کامن ویلتھ ایسوسی ایشن برمنگھم کیتھ سٹوکس سمتھ FCIS ، AGMA نے سرانجام دیے جبکہ بطور مہمان خصوصی ملکہ کے نمائندے کی حیثیت سے لارڈ لیفٹنیٹ ویسٹ مڈلینڈز مسٹر پاول صباپتھی CBE اور لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر ریمنڈ ہیسل نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر تمام معزز مہمانان گرامی نے تقریب کے آغاز پر ملکہ برطانیہ کو پیش کیے جانے والے ایک یاداشتی دستاویز پر اپنے دستخط کیے ۔اس موقع پرڈائر یکٹر گورنمنٹ سروسز پائول برائون ، محمد ذوالقرنین اسسٹنٹ ہا ئی کمشنر بنگلہ دیش ، مار ٹین لیور مور ایم بی ای چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ڈی ٹی آئی ،کونسلر نواز علی ،سمیرا فرخ چیئر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، انیلہ اسد وائس چیئر پرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، میمونہ خان ڈائر یکٹر بنات المسلمین برطانیہ ، ڈا کٹر شوکت نواز خان ، طا رق حسین ، عرفان سلطان ، فیصل حبیب ، ملک نذیر اعوان ، ایش احمد ، شگفتہ حامد خان، دویندر پرساد BOPA ،پنڈت روی بھوشن ، ڈاکٹر کیوے بو چوے صدر گانا یونین مڈلینڈز ، ایس ایم غلام سرور ایڈمنسٹر یٹو آفیسر بنگلہ دیش اسسٹنٹ ہا ئی کمیشن ، کویسی اوفی ، سیلا سی ٹسیکپو ، مسز ماگریٹ ووڈ مین اور دیگر بھی موجود تھے۔

انڈرائن ڈی ریڈمین FSAScot ,HonFHS نے بطور سٹیج سیکرٹری تقریب کا آغاز کیا ۔ ڈاکٹر چترا راما کرشنا نے سائوتھ انڈین کاسیکل میوزک پیش کیا ۔ اور اسکے بعد تین بنگلہ دیشی بہنوں فاتحہ ، نبیحا اور سمعیہ اختر نے بنگالی ڈانس پیش کیا جس کو تقریب کے شرکاء نے بے حد سراہا۔ الیگزینڈر روچی ، جون ہو اور دیگر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے لارڈ میئر آف برمنگھم کونسلر ریمنڈ ہیسل نے کہاکہ برمنگھم تمام کمیونٹیز کی امنگوں اور خواہشات کا محورو مرکز ہے جہاں ہمیں مل جل کر ایک دوسرے کو عزت و احترام دیتے ہو ئے رہنا ہے ۔ انڈرائن ڈی ریڈمین FSAScot ,HonFHS نے کہاکہ ملکہ برطانیہ کی اپنی عوام کے لیے طویل خدما ت لائق تحسین ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ملکہ برطانیہ نے اپنی ذاتی خواہشات کی قربانی دیتے ہو ئے عوامی خدمات کوہمیشہ ترجیح دی ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ انکا طویل دور اقتدار برطانوی عوام کے لیے ایک خدائی تحفے کے برابر ہے۔

اس موقع پر ملکہ برطانیہ کی صحت یابی او ر انکی لمبی عمر کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں اور تشریف لا نے والے معزز مہمانوں کو ملکہ برطانیہ کا پیغام بھی پڑھ کرسنایا گیا جس میں انہو ں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہا ر کرتے ہو ئے اپنے اعزاز میں سجائی گئی اس بزم کے شرکاء کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا تقریب کے شرکاء کوپر تکلف عشائیہ بھی پیش کیا گیا۔

یا د رہے کہ ملکہ برطانیہ نے عظیم برطانیہ میں طویل حکمرانی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں تقریبا 21 اپریل 1926 میں پیدا ہو نے والی ملکہ الزبتھ گذشتہ روز 23 ہزار 200 اور 30 دن مکمل کرتے ہو ئے برطانیہ کی تاریخ میں سب سے لمبے عرصے تک تاج سنبھا لنے والی ملکہ بن گئی ہیں ۔تقریبا 89 سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ نے 6 فروری 1952 کو تخت سنبھالا تھا۔