سانحہ کوئٹہ۔ پاکستان مسلم لیگ ن یورپ اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے شدید مذمت

Bomb Blast in Quetta

Bomb Blast in Quetta

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سانحہ کوئٹہ۔ پاکستان مسلم لیگ ن یورپ اور پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے شدید مذمت تفصیل کے مطابق پاکستان سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی کیمونٹی نے سانحہ کوئٹہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک پاکستان کو کھوکھلا کرنے کے لئے ایسے اقدامات کئے ہیں۔

جبکہ ہماری پاک فوج نے اس کو ناکام بنانے کے لئے ضرب عضب جیسے کامیاب آپریشن کئے ہیں۔چیئرمین ایڈوائزری کونسل پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ شمروز الہی گھمن ،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری شاہین اختر ،صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔نائب صدر راجہ یعقوب ۔صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس ذوالفقار عباسی اور دوسرے افراد نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آگے آئے دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے کئی دہائیوں سے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کی ہیں ۔انشاء اللہ پاک فوج اس کو ناکام کر دے گی ۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کی واردات پاکستان ۔فرانس یا مقبوضہ کشمیر میں ہو قابل مذمت ہے۔