قرآن پیغام ہدایت مبارک ہو بہترین ٹیم ورک

Quran

Quran

تحریر: شاہ بانو میر
7 سے 9 مئی ایسے دن کہ آنے سے گزرنے تک خیر ہی خیر ـ ان کیلیۓ لمحہ لمحہ سوچنا بھی نیکی اور ان کو گزرتے دیکھنا بھی نیکی ـ محترمہ عفت مقبول صاحبہ پیرس تشریف لائیں اور چلی گئیںـ سیکڑوں کی تعداد میں خواتین نے ان کو سنا ان سے بہر مند ہوئیںـ یہ ان کا پیرس میں دوسرا دورہ تھاـ ماشاءاللہ اس بار میں نے غور کیا کہ خواتین کے چہروں پے ان کیلیۓ محبت ان کے لئے عقیدت کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔

قرآن پیغام ہدایت ٹیم کے پاس 5 پروگرامز تھے جو بڑے بڑے تھے ـ الحمد للہ بہترین ٹیم ورک اللہ کی مدد ہر قدم پر ساتھ ساتھ رہی اور ٹیم کے حسن اخلاق ان کی مدد اور محنت نے تمام کے تمام پروگرامز کو کامیابی کی انتہاء پر پہنچایاـ بروز جمعہ گارج لے گونس میں فلاحِ دارین مسجد میں بعد از نمازِ جمعہ خواتین کی کثیر تعداد نے درس قرآن میں شرکت کر کے دین و دنیا کی نیکیاں سمیٹیں ـ رمضان کی آمد سے پہلے استاذہ جی کا یہ دورہ محض اس لئے تھا کہ خواتین میں رمضان سے متعلق معلومات کو بہترین انداز میں پہنچا کر ان کے اس رمضان کو ماضی سے زیادہ کارآمد اور بہترین جزا کا باعث بنایا جائے ـ
الحمد للہ 400 کے قریب خواتین نے اس درس کو سنا اور بہترین انداز میں سمجھا ـ بروز ہفتہ کرائی گئے جہاں خواتین باہر نہیں نکلتیں لیکن الحمد للہ پہلی بار ہی انتہائی مناسب تعداد خواتین کی ہال میں موجود تھی ـ جو درس قرآن کو سننے آئیں تھیں۔

یہ وہ وجود ہیں جو خیر کیلیۓ نیکی کیلیۓ اللہ پاک کے راستے میں آئے اور انشاءاللہ یہ ہدایت کا روشنی کا سفر اب کرائی کی نئی نسل آگے بڑہائے گی ـ نوجوان بچیوں نے استاذہ جی کو گھیر لیا اور ان سے بہت سے سوالات کرنے لگیں ـ استاذہ جی اپنی اس مشفق سی مسکراہٹ کے ساتھ انہیں باوزن جوابات دیتی رہیں ـ رات گئے ہمارے میزبان جن کے گھر کھانا کھایا ان کے فون سے پتہ چلا کہ وہاں موجود خواتین نے بہت اچھا تاثر لیا ہے ـ انہیں کئی لوگوں نے فون کر کے مبارکباد دی ہے کہ بہت زبردست اسلامی معلوماتی پروگرام خواتین کو سنے کا موقعہ ملا ہے۔

Holy Quran Message

Holy Quran Message

پئیرفیت میں واقع ہماری ٹیم ممبر کے گھر میں کرائی سے واپسی پر ایک درسِ قرآن تھا ـ جس میں لگ بھگ 250 سے زائد خواتین اور بچے شامل تھے ان کا ماشاءاللہ بڑا سا گھر اوپر نیچے خواتین بچوں سے بھرا ہوا تھا ـ
یہاں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملاـ اللہ کے پیغام کو سننے کیلیۓ اکٹھی ہونے والی تمام کی تمام ٹیم صرف ترجمہ تفسیر نہیں سنتی بلکہ اخلاقیات معاشرت سب کچھ یہ قرآن سکھاتا ہے اور ایسا نکھار شخصیت میں آتا ہے کہ آپ جب دنیا کے سامنے جاتے ہیں تو آپ سب سے منفرد الگ دکھائی دیتے ہیں۔

چہروں پر سکون اللہ کی مدد کی امید اور محنت کی لگن ایسی رگ و وپے میں سماتی ہے کہ مشکل سے مشکل کام آسان ہو جاتا ہے ـ خالص اللہ کی رضا کیلیۓ ہونے والے یہ تمام پروگرام مکمل احتیاط اور پردے میں ہوئے ـ جن سے خواتین بہت مسرور ہوئیں ـ قرآن پیغامِ ہدایت کی ساری ٹیم گھریلو ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کر کے ہر پروگرام میں مقررہ وقت پر پہنچی اور استاذہ جی کی معیت میں لمحہ لمحہ خیر حاصل کرنے کی کوشش کی ـ آخری سیشن قرآن پیغام ہدایت کے ساتھ جو اساتذہ جی کا ہوا وہ خواتین کی تمام تکان اتارنے کا باعث بنا ـ استاذہ جی یوں گھل مل گئیں سب کے ساتھ جیسے کبھی ان سے الگ نہیں تھیں ـ ہر بات میں سبق ہر جملہ اللہ اور محمدﷺ کی زندگی کا نچوڑ ـ ہلکی پھلکی گفتگو میں دقیقی گھریلو مسائل بھی زیرِ بحث آئے اور قرآن پاک سے جُڑنے پر شیطانی طاقتوں اور ابلیسی سوچوں کی جانب سے ہونے والے کاری وار بھی میں نے بتائے جواب صرف ایک تھا یہ راستہ تو ہے ہی انبیاء ؑ کا اس راستے میں شیطان بار بار آپ کے راستے میں آکر آپکو پریشان کرے گا کہ آپ واپس پلٹ جائیں لیکن استقامت اور اللہ پر کامل یقین ایسی بازاری سطحی سوچوں کی موت ہے۔

Weekly Courses

Weekly Courses

آپ سب نے اپنے کان آنکھیں بند کر کے صرف اللہ سے مدد اور اور محنت سچی نیت کے ساتھ کرنی ہے انشاءاللہ کامیابی حق کو ہمیشہ ملی ہے حق ہمیشہ جیتا ہے بس باہمی اتفاق اور اتحاد کے ساتھ ساتھ اللہ پر توکل کو مضبوط رکھنا ہے الحمد للہ ہر پروگرام کو کامیابی سے مکمل ہوتا دیکھ کر استاذہ جی یہاں سے رخصت ہو چکیں ـ لیکن ہمارے لئے بہت سی لازوال یادیں اور بہت سی پیاری مثالیں چھوڑ گئیں ـ ٹیم ورک وقت کی پابندی ایک دوسرے کا باہمی احترام اور یکجہتی کمال کے درجے پر دیکھی گئی۔

ہم سب کو اللہ پاک یہ کامیابی مبارک کرے اور تمام ساتھیوں کی ماؤں کی بہنوں کی بیٹیوں کی بچیوں کی محنت کو قبول کر کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے آمین دعائۓ ہے اُن سب کیلئے جو دنیا کے پیچھے بھاگ کر اپنی آخرت کو برباد کر رہے ہیں اللہ پاک آپ سب کو گھر میں موجود قرآن پاک کو کھولنے کی توفیق عطا فرمائے ذہنی زنگ اتار کر عامیانہ بازاری سوچوں کا خاتمہ کر کے راہ ہدایت عطا فرمائے ـ اللہ پاک ہم سب پر خاص کرم کرے اور اس رمضان کو حقیقیت میں شیطانی قوتوں اور شیطان سے مکمل محفوظ رکھ کر ہمیں دورہ قرآن مکمل پڑھنے اور اس پر عمل کر کے اپنی ذات اور ماضی کے تمام گناہوں سے نجات دے کر نیک بنا دے اور ہماری دعاؤں کو قبول کر کے ہمیں اپنا پیارا بندہ بنا دے ـ آمین قرآن پیغام ہدایت فرانس ٹیم آپ سب اللہ کے حضور اس شاندار کامیابی پر دو نفل شکرانے کے ضرور ادا کریں اور اللہ پاک سے دعا خاص کریں کہ ہم سب کو اللہ پاک توفیق دے کہ اپنے اصل کو پہچان کر دنیاوی خرافات سے ہٹ کر اسلام کا علم اور قرآن و سنت کا پیغام پھیلانے والے بنیں ـ اس دورہ میں ہماری ایک ایک پل کی محنت کو آسمان پر موجود ستاروں اور زمین پر بکھرے ہوئے ذروں سے زیادہ تعداد میں بڑھا کر قبول و منظور کرے آمین۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر: شاہ بانو میر