ہڈرزفیلڈ میں ریڈیو سنگم کی جانب سے عطاء اللہ خان کے ساتھ ایک خوبصورت ڈنر ایوننگ کا انعقاد

Britain Event

Britain Event

ہڈرزفیلڈ (تنویر کھٹانہ) موسیقی کسی بھی ثقافت کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے کا انتہائی موثر ذریعہ ہے اور جب بات بالخصوص پنجابی، سرائیکی یا فوک میوزک کی ہو تو برطانیہ میں اسے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ریڈیو سنگم نے پچھلے پانچ ماہ میں طویل مسافتیں طے کرنے والے ریڈیوذ کو نہ صرف پیچھے چھوڑ دیا ہے بلکہ اب وہ ایک لیڈر کی حیثیت سے ان تمام سے آگے ہے۔

کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہو یا کوئی بھی ایونٹ ریڈیو سنگم کی ٹیم نے اسے چیلنج سمجھ کر ہمیشہ ہی لبیک کہا ہے۔ اور یہ قیصر محمود کی ہی کاوشیں تھی کہ ہڈرزفیلڈ میں ایک طویل عرصے بعد ایک خوبصورت شام موسیقی کا انعقاد عمل میں آیا جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ یہ شام موسیقی باقی تقریبات سے اس لحاظ سے بھی مختلف تھی۔

کیونکہ اس کا انعقاد ہڈرزفیلڈ فٹبال گراونڈ میں کیا گیا اور یہ خالصتا فیملی ایونٹ تھا جس میں عورتوں بچوں اور فیملیز نے بھرپور شرکت کر کے اسے مزید خوبصورت بنا دیا۔موسیقی کی اس شام کا حسن عطاء اللہ خان نے اپنے مشہور گیت گا کر مزید پر نور کر دیا ۔ اپنے محبوب فنکار کو اپنے درمیان پرفارم کرتے دیکھ کر شرکاء کے چہروں پر موجود خوشی دیدنی تھی۔

اس خوبصورت شام کو ریڈیو سنگم کے مشہور پیشکار شیری حسن نے اپنی خوبصورت آواز میں گا کر مزید خوبصورت بنا دیاکی ۔ عطاء اللہ خان کے فرزند سانول نے بھی اس تقریب میں گا کر اپنے والد کی جوانی کی یاد تازہ کر دی اور ایک سماں باندھ دیا۔اس ایونٹ کی ہوسٹنگ کے فرائض ریڈیو سنگم کے افتخار افتی نے انجام دئیے۔

تقریب کے اختتام پر ریڈیو سنگم کے سی ای او قیصر محمود نے ریڈیو کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا۔ تقریب میں موجود شرکاء نے ریڈیو سنگم سے خصوصی بات چیت میں اس کاوش کو بہت سراہا اور مزید ایسے ایونٹس کے انعقاد کا بھی بھرپور مطالبہ کیا۔