راجہ عبدالغفار کی دعوت پر شیخ بابر کا راجہ ہاؤس مونٹیاری کا خصوصی دورہ

Raja Abdul Ghaffar and Babar Sheikh

Raja Abdul Ghaffar and Babar Sheikh

اٹلی (شیخ بابر سے) مونٹیاری کے عظیم صحافی اور درد دل رکھنے والی ہر دل عزیز سماجی شخصیت راجہ عبد الغفار کی دعوت پر شیخ بابر نے گزشتہ روز راجہ ہاؤس مونٹیاری کا خصوصی دورہ کیا۔

راجہ ہاؤس پہچنے پر راجہ عبد الغفار، اعتزاز احسن اور دیگر دوستوں نے شیخ بابر کا شاندار استقبال کیا میڈیا ایڈوائزر شیخ بابر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اہل علاقہ نے بتایا کہ راجہ ہاؤس میں راجہ عبد الغفار روزانہ شام کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنتے ہیں اور ان کے حل کیلئے دل و جان سے کام کرتے ہیں۔

جانی، مالی اور اخلاقی ہر قسم کی سپورٹ کرتے ہیں، مہمانوں کی خدمت کیلئے کوک، سپرائٹ کے علاوہ کھانے کا انتظام بھی کیا جاتا ہے کئی بے روزگاروں کو بھی روزگار پر لگایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اٹلی میں اگر ہمارا کوئی بھی بھائی بیروزگار یا کسی بھی مسئلے کا شکار ہے وہ ہم سے رابطہ کرے ہم اس کے لئے پوری کوشش کریں گے۔

اعتزاز احسن نے بھی ان کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صاحب ایک عوامی خدمت رکھنے والی عظیم شخصیت ہیں۔

Raja Abdul Ghaffar and Babar Sheikh

Raja Abdul Ghaffar and Babar Sheikh