رمضان المبارک میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے، چوہدری آصف علی باجواہ

Chaudhry Asif Ali Bajwa

Chaudhry Asif Ali Bajwa

اٹلی (شیخ بابر سے) رمضان المبارک میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ عوام کے ساتھ ظلم ہے ، سحر و افطار کے وقت میں شدید لوڈ شیڈنگ کے جن کو قابو کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 126 اور تحریک انصاف یورپ کے رہنما چوہدری آصف علی باجواہ نے کیا۔

فرعون حکمرانوں خدارا اتنا ظلم نہ کرو ، شیطان تو بند گیا لیکن اس کے چیلے آزاد پھر رہے ہیں ، نیکیاں کمانے کے مہینے میں گناہوںکے ٹوکرے بھر جا رہے ہیں ، خادم اعلی پنجاب کا 6 مہینوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی ان کی طرح کھوکھلا ثابت ہوا۔