رانا ارباب پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرکے بیلجیئم پہنچ گئے

Rana Arbab

Rana Arbab

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن بیلجیئم کے صدر اور برشیا کی ممتاز سیاسی و سماجی اور کاروباری ہردل عزیز شخصیت رانا ارباب پاکستان کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد آج بیلجیئم پہنچ گئے۔

بریشیا ایئرپورٹ پر ان کے دوست احباب نے ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا پاکستان میں ان کے اعزاز میں شاندار تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے وہاں پاکستان کے مختلف تاریخی اور تفریحی مقامات کی بھی سیر کی ان کے دوستوں نے ان کے اعزاز میں شاندار دعوتوں کا اہتمام بھی کیا۔