رانا حنیف ایم پی اے آف راولپنڈی کا گوندل ہاؤس ماجنٹا کا خصوصی دورہ

اٹلی (شیخ بابر سے) ممبر پنجاب اسمبلی رانا حنیف آف راولپنڈی نے گزشتہ روز چوہدری آصف گوندل کی خصوصی دعوت پر گوندل ہاؤس کا خصوصی دورہ کیا جہاں چوہدری آصف گوندل نے ان کے اعزاز میں شاندار ڈنر کا اہتمام کیا۔

اس ڈنر میں جناب آصف گوندل کی علاوہ چوہدری بابر گوندل، چوہدری عبداللہ آصف گوندل کے علاوہ دیگر دوستوں نے خصوصی شرکت کی رانا حنیف نے اپنے اعزاز میں شاندار مہمان نوازی کرنے پر گوندل برادران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے میلان ایئرپورٹ پر راجا شیراز، عبداللہ آصف گوندل، چوہدری آصف گوندل اور دیگر نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

Rana Hanif Welcome

Rana Hanif Welcome

Rana Hanif Welcome

Rana Hanif Welcome